کھیل
14 فروری ، 2012

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو5 وکٹوں سے ہرادیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو5 وکٹوں سے ہرادیا

ہملٹن…نیوزی لینڈنے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے ہراکر دو میچوں پر مشتمل سیریز 2-0 سے جیت لی۔ ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ کپتان ٹیلر 75 اور مساکادزا 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کیویز نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جبکہ 2 گیندیں باقی تھیں۔ فرینکلن 60 اور نکول نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔فرینکلن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں :