Time 07 اگست ، 2021
پاکستان

مبشر کھوکھر کو قریب سے آنکھ پر گولی ماری گئی: پوسٹ مارٹم رپورٹ

لاہور: پنجاب کے نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق مقدمہ گرفتار ملزم ناظم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول مبشرکھوکھرکا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق مبشر کھوکھر کو بائیں آنکھ پر گولی قریب سے ماری گئی جو آر پار ہوگئی۔

واقعے کی تفصیل

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور میں پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں پیش آیا

عینی شاہد کے مطابق وزیراعلیٰ واپسی کیلئےکار میں بیٹھے ہی تھےکہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دو حملہ آور گھات لگاکرگیٹ پرموجود تھے، جیسے ہی نامزد صوبائی وزیر سمیت تینوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کوگیٹ پرچھوڑنے آئے  تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

تقریب میں فائرنگ کے واقعے سے قبل وزیراعلیٰ بھی شریک ہیں — فوٹو: سوشل میڈیا
تقریب میں فائرنگ کے واقعے سے قبل وزیراعلیٰ بھی شریک ہیں — فوٹو: سوشل میڈیا

گرفتار ملزم ناظم نے ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیا جس میں ملزم نے بتایا کہ چچا کے قتل کابدلہ لینے کیلئے ملک مبشرکو قتل کیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ میرےچچا کوکچھ عرصے قبل قتل کیا گیا تھا اور  ملک مبشر عرف گوگا میرے چچا کے قتل میں ملوث تھا۔

مزید خبریں :