Time 12 اگست ، 2021
پاکستان

سندھ بھر میں یوم آزادی کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی

سندھ رینجرز نے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست کی۔ فوٹو: فائل
 سندھ رینجرز نے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست کی۔ فوٹو: فائل

یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 اور 14 اگست کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں کو دشمن ایجنسیز یا تخریب کار عناصر کی جانب سے ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے اس لیے انہوں نے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، بزرگ شہری، صحافی، معذور افراد، 12 سال سے کم عمر بچے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، نجی سکیورٹی گارڈز اور ضروری سروس ملازمین ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے جاری اعلامیہ
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے جاری اعلامیہ

جاری اعلامیے میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :