Time 21 اگست ، 2021
پاکستان

قانون کے محافظ کا اپنا بچہ لاپتہ، ماں رو رو کر بے حال

لاہور میں قانون کے محافظ کی اہلیہ مریم اپنے مغوی بچے کی تلاش کیلئے ماری ماری پھر رہی ہے۔

فرخ آباد شاہدرہ کی رہائشی مریم نسیم دو ماہ سے اپنے لخت جگر کے غم میں رو رو کر بے حال ہے ، اس کا ڈھائی سالہ بچہ حسین طٰحہ 27جون کو گھر سے نکلا اور پھر اچانک غائب ہوگیا۔

دکھی مریم نسیم کا کہنا ہے کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ شاہدرہ تھانے میں درج کیا گیا، پولیس نے ملزموں کو پکڑ کر چھوڑ دیا، اس کا خاوند خود ہیڈ کانسٹیبل ہے لیکن اپنے محکمے کے خلاف بات نہیں کرتا۔

مریم نسیم نے بچے کی بازیابی کیلئے آئی جی پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی درخواست دی ہے۔

وزیراعلیٰ آفس نے مغوی بچے کی بازیابی کےلیے پولیس کو احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

مزید خبریں :