دنیا
Time 24 اگست ، 2021

ویڈیو: سانپوں کو بہنوں سے راکھی بندھوانے والا شخص سانپ کے کاٹنے سے ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں رکشہ بندھن کے تہوار کے موقع پر انتہائی عجیب اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپوں کا شوقین اور ان کے زہر کا علاج کرنیوالا 25 سالہ من موہن اپنی بہنوں سے سانپوں کی جوڑی کو راکھی بندھوا رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ من موہن نے دو سانپوں کو بیک وقت پکڑ رکھا ہے جب کہ راکھی بندھواتے وقت اس کی بہن جب ایک سانپ کو ماتھے پر ٹیکا لگارہی ہوتی ہے اسی وقت دوسرا سانپ آہستہ سے رینگتا ہوا آتا ہے اور من موہن کے پاؤں کے انگوٹھے پر ڈس لیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد من موہن کے اہلخانہ فوری طور پر اسے اسپتال لے کر گئے جہاں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ من موہن زخمی سانپوں کو پکڑا کرتا تھا اور ان کی دیکھ بھال کرتا تھا، اس کے علاوہ وہ سانپ کے ڈسے ہوئے لوگوں کا بھی علاج کرتا تھا۔

مزید خبریں :