گھر کی چھت پر دو بڑے سانپوں کے آپس میں کھیلنے کی ویڈیو وائرل

کسی گھر یا جگہ پر سانپ کا نکل آنا عام سی بات ہے لیکن ان سانپوں کو آپس میں کھیلتے دیکھنا قدرے غیر معمولی سا ہے۔

ٹوئٹر پر سانپوں کی جوڑی کی کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو مختلف رنگوں کے سانپوں کو شہری کی چھت پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر سانپوں کی یہ غیر معمولی ویڈیو بھارتی آفیسر روپین شرما کی جانب سے شیئر کی گئی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

2 منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل ویڈیو میں دو سانپوں کو ایک شخص کے گھر کی چھت پر ایک دوسرے پر لپٹتے دیکھا جاسکتا ہے، گھر کے نیچے لٹکتے کپڑوں کی موجودگی سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گھر میں رہائش بھی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو سے متعلق اکثر صارفین کا کہنا ہے ویڈیو درحقیقت دو ناگنوں کے ڈانس کی ہے جب کہ اکثر صارفین ویڈیو میں موجود سانپوں کے اس عمل کو لڑائی اور کھیل قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :