30 اگست ، 2021
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک شخص نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے ڈمر والا جنوبی میں 4 سالہ یتیم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی اپنے گھر کے قریب ہی واقع دادا کے گھر کھیلنے گئی تھی جہاں مہران نامی شخص نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تھانہ صدر علی پور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بچی کو ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کردیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔