Time 31 اگست ، 2021
پاکستان

کراچی میں آج بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات — فوٹو فائل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات — فوٹو فائل

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد  اور  شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں  میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،میر پور خاص، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور تھرپارکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان اور  شما ل مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

مزید خبریں :