پاکستان
16 اکتوبر ، 2012

کراچی: حب ریور روڈ پر کارروائی،3 اغوا کار ہلاک،مغوی بازیاب

کراچی: حب ریور روڈ پر کارروائی،3 اغوا کار ہلاک،مغوی بازیاب

کراچی. . . . حب ریور روڈ پر سی پی ایل سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں تین اغوا کار مارے گئے ،مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ ایس ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق ہاکس بے کے قریب سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے مغوی زین العابدین کو بازیاب کرالیا ۔زین العابدین خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن کے والد ہیں جنہیں 13اگست کو کلفٹن سے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔ چیف سی پی ایل سی احمد چنائے کے مطابق کارروائی کے دوران 3 اغوا کار ہلاک،جبکہ مقابلے میں2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔


مزید خبریں :