04 ستمبر ، 2021
لاہور کے جنرل اسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد گجرات کی رہائشی لڑکی، لڑکا بن گئی۔
گجرات کی رہائشی میٹرک کی طالبہ عمارہ کی دنیا ہی بدل گئی، چند دن قبل جنرل اسپتال لاہور میں داخل ہوئی تو عمارہ تھی لیکن اب عمار بن گئی۔
جذبات، تاثرات، اسٹائل، دنیا کو دیکھنےکا انداز اورکھیلوں میں دلچسپی سمیت سب کچھ بدل گیا۔
شعبہ پلاسٹک سرجری جنرل اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر رومانہ اخلاق کی سربراہی میں ٹیم نےعمارہ کا 4 گھنٹےطویل آپریشن کیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ عمارہ کی آوازکے ساتھ ہارمونز میں بھی تبدیلی آرہی تھی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ جنرل اسپتال میں اس نوعیت کا یہ پہلا آپریشن کیا گیا ہے۔
عمار کی والدہ کہتی ہیں کہ عمارہ میں بچپن سے ہی لڑکوں والی عادات تھیں، اس کے بیٹا بننے پر بہت خوش ہیں۔
دوسری جانب جنس تبدیل کرنے والے عمار کا کہنا ہے کہ لڑکا بننے پر بے حد خوش ہوں، اب نئے دوست بھی بنیں گے اور ان کے ساتھ کرکٹ سمیت دیگر کھیل بھی کھیلوں گا۔