پاکستان
Time 06 ستمبر ، 2021

نیب نے احسن اقبال کے الزامات مسترد کردیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے الزامات مسترد کردیے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احسن اقبال کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال کے بے بنیاد الزامات زیرِسماعت مقدمات پراثراندازہونے کی کوشش ہے۔

اعلامیے کے مطابق لیگی رہنما کے بے بنیاد الزامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھاکہ نارووال اسپورٹس سٹی کیس احتساب کی تاریخ میں لطیفے کے طور پر یاد رکھا جائے گا جن الزامات پر انکوائری شروع ہوئی اب ان کا نام و نشان نہیں۔

مزید خبریں :