16 اکتوبر ، 2012
برمنگھم…مرتضیٰ علی شاہ…ملالہ یوسف زئی نے برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں رات سکون سے گزاری، برطانوی ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو تسلی بخش اور خطرے سے باہر قرار دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مسلسل علاج سے ان کی حالت بہتر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملالہ کو خصوصی پرواز کے ذریعے علاج کیلئے برطانیہ پہنچا گیا گیا ہے ، جہاں برمنگھم میں واقع کوئن الزبتھ اسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر ڈیو روزآج شام کو ان کی طبیعت کے حوالے سے پریس بریفنگ دیں گے۔