16 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں ایم آئی کے سابق آفیسر بریگیڈئر حامدسعید کو کل طلب کرلیا ہے ، اس سے پہلے چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ اب آئی جے آئی نہیں بنے گی، جمہوری عمل میں ہی قومی مفاد ہے۔ سپریم کورٹ میں اصغرخان کیس کی سماعت کے دوران روئیداد خان نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ رفیع رضا رپورٹ کے مطابق جنرل شجاعت، سیاسی سیل کو دیکھتے تھے،رفیع رضا رپورٹ اب ایوان صدر یا وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوگی۔ روئیداد خان بتایا کہ سیاسی سیل کی تشکیل سے متعلق دی نیوز میں انجم ریاض نے مضمون لکھا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔