دنیا
Time 08 ستمبر ، 2021

امریکی اہلکاروں نے انخلا سے قبل تقریباً 100 ملین ڈالرز کا سامان تباہ کیا: طالبان

امریکی اہلکاروں نے تمام فوجی سازوسامان، گاڑیوں کو تباہ کیا: فوٹو اے ایف پی
امریکی اہلکاروں نے تمام فوجی سازوسامان، گاڑیوں کو تباہ کیا: فوٹو اے ایف پی

طالبان کا کہنا ہےکہ امریکی سی آئی اے کے اہلکاروں نے کابل سے انخلا سے قبل تقریباً 100 ملین ڈالرز کے سازو سامان کو تباہ کیا۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے صحافیوں کو کابل میں امریکی سی آئی اے کے سب سے بڑے آپریشنل سینٹر کا دورہ کرایا۔

اس موقع پر طالبان کا کہنا تھا  کہ امریکی اہلکاروں نے تمام فوجی سازوسامان، گاڑیوں کو تباہ کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ایگل  نامی یہ  آپریشنل سینٹر کابل میں واقع تھا جہاں امریکی انٹیلی جنس کے افسران تعینات تھے جب کہ اب یہ کیمپ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔

طالبان کے مطابق امریکی فوج کے اہلکاروں نے افغانستان سے انخلا سے قبل اہم دستاویزات جلائیں جب کہ  سیکڑوں  بکتر بند گاڑیاں، ٹینک اور اسلحہ تباہ کیا۔

کیمپ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکاروں نے ہر وہ چیز تباہ کر دی جو استعمال کی جا سکتی تھی —فوٹو: ٹوئٹر
کیمپ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکاروں نے ہر وہ چیز تباہ کر دی جو استعمال کی جا سکتی تھی —فوٹو: ٹوئٹر

طالبان کے مقامی رہنما اور کیمپ کمانڈر نے بتایا کہ وہ تباہ شدہ آلات کی صحیح قیمت نہیں جانتے لیکن ان کا اندازہ ہے  کہ ان کی قیمت  تقریباً 100 ملین ڈالرز ہے۔

کیمپ کمانڈر کا کہنا تھاکہ امریکی اہلکاروں  نے ہر وہ چیز تباہ کر دی جو استعمال کی جا سکتی تھی۔

افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ امریکی فوجیوں نے پر روانگی سے قبل کابل ائیر پورٹ پر فوجی ہارڈ ویئر اور ہیلی کاپٹروں کو بھی تباہ کیا۔

مزید خبریں :