دنیا
Time 03 ستمبر ، 2021

انخلا سے قبل امریکی حکام کی فوجی سامان ناکارہ بنانے کی ویڈیو وائرل

امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکلنے سے قبل فوجی ساز و سامان ناکارہ بنانے کی ویڈیو  وائرل ہو گئی۔

امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کے وقت اپنا بیشتر سامان ضائع کر دیا تھا، اب امریکی حکام نے فوجی ساز  و سامان ناکارہ بنانےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گئی۔

جاری کی گئی ویڈیو میں امریکی فوجیوں کو ملٹری گاڑیاں اور  ان کے اندر موجود سازوسامان توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ فوجی انخلا کے وقت امریکا کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ ان کا اہم سامان اور دستاویزات طالبان کے ہاتھ نہ لگ سکے۔

یاد رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا لیکن انہوں نے اعلان کیا تھا کہ جب تک امریکا کا ایک بھی فوجی افغانستان میں موجود ہے تو اس وقت تک نہ تو حکومت کا اعلان کیا جائے گا اور نہ ہی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

امریکا نے 31 اگست کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی افغانستان سے انخلا مکمل کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد طالبان نے حکومت سازی کے لیے مشاورت تیز کر دی تھی اور افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طالبان نے حکومت سازی کے لیے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔


مزید خبریں :