15 جنوری ، 2012
لاہور … دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کے والد امجد کریم رندھاوا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے کھو جانے پر اداس ضرور ہیں، مگر افسوس نہیں ، انہیں بیٹی پر فخر ہے، اس کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر جیو نیوز سے گفتگو میں ارفع کے والد ریٹائرڈ کرنل امجد کریم رندھاوا نے کہا کہ بیٹی کی وفات پر اداس ضرور ہیں مگر رضائے الہٰی کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں۔امجد کریم رندھاوا کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے ایک شرارے کی طرح زندگی گزاری اور دنیا بھر سے پیار اور محبت حاصل کیا، اس کی وفات پرافسوس کی بجائے اس کی سوچ اور آئیڈیاز پر فخر کرنا چاہیئے۔ ارفع کے والد نے مزید کہا کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی یا کمی واقع نہیں ہوئی۔ بل گیٹس، سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں اورہرشخص نے اسکی صحت یابی کیلئے کوشش اوردعا کی ۔