دنیا
15 فروری ، 2012

ڈیلس میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا

 ڈیلس میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا

ڈیلس … راجہ زاہد اختر خانزادہ … امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی عقید ت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔ ڈیلس میں ڈاؤن ٹاؤن سے جلوس نکالا گیا ، جس کے انتظامات مکہ مسجد،مدینہ مسجد، ضیاء القرآن سینٹر اوربرکات القرآن سینٹر کی جانب سے کئے گئے تھے،جس کی قیادت پاکستان سے آئے ہوئے عالم دین اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور، مقامی علماء کرام علامہ سراج مصباحی، مولانا بابررحمانی، قاری بلال احمد، مفتی حفیظ الرحمن، غلام جہانگڈا، مولانا جبار نے کی۔اس موقع پرشرکائسبز پرچم اور حضورﷺ کے فرمان پر مشتمل کتبے اٹھائے ہوئے تھے۔ جلوس کے دوران مقامی نعت خوانوں امتیاز جان، چوہدری محمد زمان، رضا علی، حبیب ایوب، شاہجہان احمد، صائم ذئی، طبیقور احمد، محمدزبیر بشیر، تبارک میاں نے نبی ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ فیضان آرائیں، ریاں ہنگورہ، معض حسن، سعدحسن، جواد طارق ہاشمی نے سیرت طیبہ ﷺپر روشنی ڈالی۔ آخر میں محفل میلاد سے ڈاکٹر جمیل راٹھور، علامہ سراج مصباحی، قاری بلال احمد اور دیگرنے خطاب کیا۔ دریں اثناء ہیوسٹن میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ جلوس پاکستان سینٹر سے نکالا گیا ، جس کی قیادت مفتی قمرالحسن، علامہ اویس، مولانا مسعود رضا خان، مولانا غلام زرقانی نے کی۔ اس کا اہتمام بزم مصطفی ہیوسٹن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مقامی نعت خوانوں عذیر خان، فیضان رسول اور ضیاء احمد نے مختلف جگہوں پر نبیﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں :