پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2021

وزیر مملکت فرخ حبیب کا الیکشن کمیشن پر اپوزیشن کی طرف جھکاؤ کا الزام

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن پر اپوزیشن کی جانب جھکاؤ کا الزام لگادیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے وزرا کو نوٹس جاری کیے جانے پر کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز الیکشن کمیشن کے باہر آکر اسے دھاندلی میں ملوث قرار دے گئے، ادھر بھی دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ساری رات جاگ کر نوٹسز لیے جاتے ہیں، گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو پر ہمیں بار بار الیکشن کمیشن آنا پڑتا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ ٹھپہ مافیا الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی جانب سے الزام تراشی پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


مزید خبریں :