17 اکتوبر ، 2012
کراچی. . . . نارتھ کراچی میں ٹریول ایجنٹ 300 عازمین حج کیساتھ فراڈ کرکے10 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا الزام ہے کہ ایجنٹ یونس اور طیب دفتر اور مکان کو تالا لگا کر فرار ہیں،ایجنٹ نے فی فرد ساڑھے 3 لاکھ سے زا ئد رقم وصول کی ۔رقم کا تخمینہ تقریباً 10 کروڑ سے زائد بنتا ہے۔ مبینہ فراڈ کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کرا دی گئی ہے تاہم مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔