Time 19 ستمبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں 23 اور24 ستمبر کو بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر کی شام یا رات مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوسکتی ہیں اور یہ مون سون ہوائیں 25 ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا باعث بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 24 ستمبر کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور اور دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 تا 25 ستمبر تک جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر ، لاڑکانہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

مزید خبریں :