Time 30 ستمبر ، 2021
پاکستان

سول ایوی ایشن کا ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے پینے سے متعلق اہم اعلان

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ڈومیسٹک پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے ائیر ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے پینے کی اجازت ہو گی۔

سی اے اے نے دوران پرواز کھانوں کی اجازت کے حوالے سے تمام ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے تاہم دوران سفر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے اور ایس او پی پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :