18 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد … پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین جلد اسلام آباد کے دورے پر آرہے ہیں جن سے پاک امریکا تعلقات کے مختلف امور پر بات ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایاکہ مارک گراسمین کے دور ہ پاکستان میں دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ترجمان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا مارک گراسمین کے دورہ پاکستان میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کے امکان سے متعلق بھی بات ہوگی، تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ترجمان نے حناربانی کھر اور بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بنگلہ دیشی رسالے کی اشاعت کو بیمار سوچ کی عکاس قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ تو تبصرے کے قابل تک نہیں ہے۔ پاک روس امور پر ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور روس چاہتے ہیں کہ افغانستان میں استحکام آئے، سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس حکام کو خط لکھے جانے کے سوال پرترجمان نے کہا کہ انہیں اس خط سے متعلق علم نہیں۔