06 اکتوبر ، 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر بھی ایک بچے کی بولنگ دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سابق پاکستانی بیٹسمین باسط علی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچہ انہیں بولنگ کر رہا ہے اور یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ اپنی بولنگ سے باسط علی کو بِیٹ کردیتے ہیں۔ اس دوران باسط علی ان سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کس کی طرح بننا چاہتے ہیں تو عبداللہ کہتے ہیں کہ انہیں محمد عامر جیسا بننا ہے۔
اب اس ویڈیو پر فاسٹ بولر محمد عامر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد عامر نے کہا کہ ’یہ تو مجھ سے بھی اچھی سوئنگ کررہا ہے میری جان، انشاء اللہ یہ ایک دن پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔‘