لکس اسٹائل ایوارڈز میں میرا کیا کرنے والی ہیں؟

کراچی: اداکارہ میرا لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں خصوصی پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایل ایس اے 2021 کے بیک اسٹیج سے جیو کے ساتھ بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنی ’حیران کن پرفارمنس‘ کے بارے میں بتایا۔

میرا نے کہا کہ ’جب بھی میں ایل ایس اے کی ریہرسل میں آتی ہوں ، مجھے ہمیشہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ میرا پہلا دن ہے اور میں واقعی اپنی ریہرسل اور کام سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے لیے کام نہیں ہے ، یہ ایک رشتہ ہے،خوبصورتی کا رشتہ ہے اور میں واقعی اس سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔‘

میرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ’میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اپنی پرفارمنس کو لیکر بہت زیادہ پُرجوش ہوں اور ساتھ ہی ریڈ کارپیٹ کے لیے بھی پُرجوش ہوں۔‘

اداکارہ نے ڈائریکٹر عاصم رضا کے ساتھ فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ’اِک پال بائی جانا‘ بھی گنگنایا۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب آج شب کراچی میں منعقد ہونے والی ہے۔

مزید خبریں :