پاکستان
19 اکتوبر ، 2012

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔ اس سے قبل سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیراعظم کو سربراہ ریاست نہیں کہاگیا،آئین توصدر کوسربراہ کہتا ہے، وزیراعظم تو سربراہ حکومت ہوتا ہے،آئین کے تحت سب سے بڑا عہدہ صدر کا ہے،جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے، بھرپور کوشش کررہے ہیں کرتے رہیں گے، ملک میں جمہوری عمل چلے گا، صدر بننے والا شخص، الیکشن آفس نہیں بناسکتا،صدر کو غیرجانبدار ہونا چاہئے، ۔اٹارنی جنرل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر کا ٹرائل نہیں ہوسکتا، کیس میں بیان کردہ حقائق درست تسلیم کرلیں تو صدر ایسا نہیں کرسکتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صدر کے آفس کو آئین ریگولیٹ کرتا ہے وہ وفاق کی علامت ہے، صدر کا یہ کام نہیں کہ وہ کہے کہ ایک سیاسی جماعت کو جتوادو اور ہروا دو، جب صدر کیلئے سب برابر ہوں تو ہی صدر جمہوریہ کی علامت بن سکتا ہے، آئین میں دکھادیں کہ کہاں لکھاہے کہ صدر آفس سیاسی ہوگا۔ اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عدلیہ صدر کے آفس کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے،صدر تو جمہوریت ہٹانے اور اسمبلیوں کو تحلیل کیلئے نہیں ہوتا، صدر کا عہدہ ، سیاسی آفس ہوتا ہے۔اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے ہیں۔

مزید خبریں :