شو میں شریک امیدوار نے اچانک ملائکہ اروڑا کے گال چھو لیے، اداکارہ نے کیا کیا؟

ڈانس کے رئیلٹی شو ‘انڈیاز بیسٹ ڈانسر’ کا دوسرا سیزن شروع ہونے والا ہے اور اس شو کے ججز میں ملائکہ اروڑا بھی شامل ہیں— فوٹو:فائل
ڈانس کے رئیلٹی شو ‘انڈیاز بیسٹ ڈانسر’ کا دوسرا سیزن شروع ہونے والا ہے اور اس شو کے ججز میں ملائکہ اروڑا بھی شامل ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا رئیلٹی شو میں شریک امیدوار کی جانب سے گال چھونے پر خوفزدہ ہوگئیں۔

ڈانس کے رئیلٹی شو ‘انڈیاز بیسٹ ڈانسر’ کا دوسرا سیزن شروع ہونے والا ہے اور اس شو کے ججز میں ملائکہ اروڑا بھی شامل ہیں۔

حال ہی میں شو کی لانچنگ تقریب میں اداکارہ ملائکہ بھی پہنچی تھیں جہاں وہ شو میں شریک ایک امیدوار کے چھونے پرپریشان ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق شو کے دوران ایک امیدوار نے ملائکہ کے گالوں کو چھوا جس کے باعث وہ خوفزدہ ہوگئیں۔

اس حوالے سے انٹرویو میں ملائکہ نے بتایا کہ جب امیدوار نے مجھے چھوا تو میں ڈر گئی تھی کیونکہ کورونا پھیل رہا ہے اور ایسے میں وہ امیدوار میرے پاس آیا اور میرے گالوں کو چھونے لگا۔

انہوں نے بتایا کہ اُس وقت میں بہت بری طرح ڈر گئی تھی کیونکہ سوچ رہی تھی کہ کہیں اس نے ہاتھ سینیٹائز کیے ہیں یا نہیں۔

خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا بھی کورونا سے متاثر ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :