Time 13 اکتوبر ، 2021
پاکستان

ایل اے 12 فائرنگ کیس، صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے گرفتاری دیدی

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری یاسین نے ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی کارکنوں کی ہلاکت کے کیس میں گرفتاری دے دی۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کے کیس میں سیشن کورٹ نے گزشتہ روز چوہدری یاسین کی عبوری ضمانت منسوخ کی تھی۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن چوہدری یاسین کے دو بیٹے پہلے ہی قتل کے الزام میں جیل میں ہیں۔

مزید خبریں :