پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2021

لاہور ٹریفک حادثے میں جج کے ڈرائیور کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: ڈیفنس میں گزشتہ روز پیش آئے ٹریفک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں عدالت کے جج کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیفنس کے ایک چوک پر تیز رفتار گاڑی سائیڈ سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرائی اور حادثے میں موٹرسائیکل سوار احسان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 

چوراہا ہونے کے باوجود گاڑی اور موٹر سائیکل تیزی سے گزرے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں :