کھیل
Time 17 اکتوبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عمان کی فتح میں پاک بھارت جوڑی کا اہم کردار

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

ٹینس میں انڈو پاک جوڑی اعصام الحق اور روہن بوپانا کا ذکر تو ہر بار ہوتا ہی آیا ہے، آج کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستان اور بھارت میں پیدا ہونے والے دو کرکٹرز  نے مل کر عمان کو فتح  دلا دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں عمان نے پاپوا نیوگنی کا 130 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

 5 ستمبر 1992 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے 29 سالہ عاقب الیاس سلہری نے اوپننگ کرتے ہوئے 43گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔

پاکستان سے عمان جاکر بسنے والے عاقب الیاس کا ساتھ نبھایا بھارت کے شہر لدھیانہ سے آنے والے جتیندر سنگھ نے،  انہوں نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 

دونوں نے مل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

فتح کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر بتادیا کہ کھیل مختلف ملکوں میں بسنے والوں کو یکجا کرنے کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔

مزید خبریں :