Time 18 اکتوبر ، 2021
پاکستان

پرویز ملک کی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اکتوبر کو ہو گی۔

الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یامسترد ہونے پر اعتراضات 3 نومبر تک دائر کیے جا سکیں گے جبکہ اپیلوں پر فیصلوں کی آخری تاریخ 9 نومبر ہو گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 10 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی نشان 12 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے، حلقے میں ضمنی الیکشن 5 دسمبر 2021 کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخابات میں نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ سید باسط علی شاہ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

خیال رہے کہ حلقہ این اے 133 لاہور کی نشست ن لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :