18 اکتوبر ، 2021
پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول پر قیدیوں کیلئے کھانے کے خصوصی مینیو کی منظوری دے دی۔
قیدیوں کیلئے خصوصی مینیو کی منظوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیلوں میں میلادالنبی ﷺ پر قیدیوں کوناشتہ میں پراٹھا، حلوہ اور چائے دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کو دوپہر کے کھانے میں چکن بریانی، دہی اور زردہ دیا جائے گا جبکہ شام کے کھانے میں چکن، روٹی، سویاں اورکشمیری چائے دی جائے گی۔