سندھ بھر کے پولیس ٹریننگ سینٹرزکھل گئے، 8322 ریکروٹس کی تربیت کا آغاز

سندھ بھر کے پولیس ٹریننگ سینٹر کھل گئے، 8322 ریکروٹس کی تربیت کا آغاز ہوگیا۔ —فوٹو: فائل
سندھ بھر کے پولیس ٹریننگ سینٹر کھل گئے، 8322 ریکروٹس کی تربیت کا آغاز ہوگیا۔ —فوٹو: فائل

سندھ بھر کے پولیس ٹریننگ سینٹرز کھل گئے، 8322 ریکروٹس کی تربیت کا آغاز ہوگیا۔

کورونا وائرس کے باعث بند سندھ بھر کے پولیس ٹریننگ سینٹرز کھول دیئے گئے ہیں جہاں سندھ پولیس کے 8322 ریکروٹس کی ٹریننگ شروع کردی گئی، جن میں سے اکثریت ماضی قریب میں پولیس میں بھرتی ہونے والے ملازمان کی ہے۔ 

کراچی کے شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کے پرنسپل شوکت علی کھٹیان کے مطابق کراچی پولیس کے بھرتی 1822 پولیس اہلکاروں کی باقاعدہ تربیت کا آغاز پیر کی صبح کردیا گیا ہے۔ 

اسی طرح رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 4334 پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ شروع ہوئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر شہدادپور میں 625، پی ٹی ایس لاڑکانہ میں 177، ریکروٹ ٹریننگ سینٹر حیدرآباد میں 221، ریکروٹ ٹریننگ سینٹر جام نواز میں 347، ایس سی ٹی سی سکرنڈ میں 488 اور ریکروٹ ٹریننگ سینٹر خیرپور میں 310 پولیس اہلکار تربیت پا رہے ہیں۔

مزید خبریں :