Time 19 اپریل ، 2021
پاکستان

سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، 5 دہشتگرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جامشورو کے قریب مشترکہ آپریشن میں 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی کے انچارج ڈی آئی جی عمر شاہد نے رینجرز کے کرنل شبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جامشورو سے گرفتار دہشتگردوں کا سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملے کا پلان تھا، انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کی ریکی کر لی تھی جب کہ ملزمان نے ٹریننگ سینٹر کی فوٹیج بھی بنا رکھی تھی۔

عمر شاہد کےمطابق گرفتاردہشتگردوں میں دو خودکش حملہ آوربھی شامل ہیں جن سے 2 خودکش جیکٹ، سعید آباد ٹریننگ سینٹر کا نقشہ، موبائل فونز، سی ڈیز، پولیس یونیفارم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ دہشتگرد حملوں کے لیے خودکش جیکٹ فراہم کرتےتھے، یہ افغانستان سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے تھے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں شیراز اکبر عرف حمزہ، لیاقت علی عرف حذیفہ، میرویس عرف حشام، عامر خان اور نگار علی عرف زید شامل ہیں جب کہ عامر خان اور نگار علی خود کش بمبار ہیں۔

اس موقع پر رینجرز کے کرنل شبیر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے تحقیقات میں اہم باتیں سامنے آئی ہیں،ملزمان طورخم کے راستے پاکستان آئے تھے، ان سے سعید آباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی ویڈیوزبھی ملی ہیں۔

مزید خبریں :