دنیا
Time 21 اکتوبر ، 2021

آریان خان ڈرگ کیس کی کارروائی پر بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی سوالات اٹھادیے

آریان خان ڈرگ کیس کی متنازع کارروائی پر بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی سوالات اٹھادیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں مضمون میں برکھا دت نے کہا کہ بھارت میں جیل جانے والوں میں مسلمانوں، دلتوں کی تعداد زیادہ ہے، بھارت میں غربت، تعصب، ذات، طبقہ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ کون جیل جائے گا اور کتنی دیر تک رہے گا۔

انہوں نے لکھا کہ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے نے مودی سرکار کو حقیقی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کا بہانہ فراہم کردیا ہے، آج بھارت میں اگر کسی مسلمان پر کوئی الزام لگ جائے تو مشتعل ہجوم کا رد عمل نفرت انگیز اور متعصبانہ ہوتا ہے۔

برکھا دت کے مطابق  آج بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کا پرچار کرنیوالے خود کو طاقتور محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

مزید خبریں :