پاکستان
Time 25 اکتوبر ، 2021

کراچی، بنگلے میں ڈاکوؤں کے داخل ہونے پر گھر سے فائرنگ میں ڈاکو ہلاک ہوگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں بنگلے میں ڈاکوؤں کے داخل ہونے پر گھر سے فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور اس کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 7 ڈاکو کے الیکٹرک کا عملہ ظاہر کر کے بنگلے میں داخل ہوئے جس پر بنگلے کے مالک شمیم کے بیٹے نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی اور دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈکیت مارا گیا  جبکہ دو زخمی ڈکیت سمیت 6 مسلح ملزمان نے بنگلے سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم  زخمی ہونے والے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 ڈکیت فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بنگلے کے مالک کا بیٹا بھی زخمی ہوا تاہم فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔