Time 27 اکتوبر ، 2021
پاکستان

جسٹس قاضی فائز کی نشاندہی پر گرفتار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ رہا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈزون میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کالے شیشوں اورغیرقانونی نمبرپلیٹ والی مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی تو گاڑی نے ان کاراستہ روک کربرابھلاکہا جبکہ پولیس کارروائی پرمعلوم ہوا کہ گاڑی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ سوارتھے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈزون کی شاہراہ دستورپرسپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی تو گاڑی نے ان کاراستہ روکا اورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوبرابھلا کہا۔

جسٹس فائز عیسیٰ اپنی رہائش گاہ سے پیدل سپریم کورٹ جا رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے کالے شیشوں اورغیرقانونی نمبرپلیٹ کی نشاندہی کی، یہ گاڑی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کی تھی جس پر  پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کاکہناہےکہ روزانہ سپریم کورٹ پیدل آتا ہوں، کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا تھا کیونکہ راہ چلتے نہیں بلکہ عدالت میں حکم دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ صبح پارلیمنٹ کےسامنے مشکوک گاڑی آئی، معلوم نہیں تھاکہ گاڑ ی میں کون تھا؟ پولیس سے گاڑی سے متعلق پوچھا تھا، گاڑی میں بیٹھے شخص نے سخت زبان استعمال کی اورگاڑی پارلیمنٹ میں لےگیا، پارلیمنٹ کے گیٹ پر موجودپولیس اہلکاروں کو گاڑی چیک کرنے کا کہا کہ گاڑی نے پارلیمنٹ سے واپس آکرپھر راستہ روکا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ گاڑی میں موجودنامعلوم شخص نے ان کو پھربرابھلاکہا لیکن وہ خاموش رہے۔

بعدمیں تھانہ سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر ایم این اے اکرم چیمہ کو رہا کر دیا تاہم ان کی گاڑی اب بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔

مزید خبریں :