Time 28 اکتوبر ، 2021
پاکستان

نکاح کیلئے عمر کی حد مقرر کرنا غیر اسلامی نہیں، وفاقی شریعت کورٹ

وفاقی شریعت کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نکاح کیلئے عمر کی حد مقرر کرنا غیر اسلامی نہیں ہے۔

وفاقی شریعت کورٹ کے مطابق لڑکا ہو یا لڑکی، نکاح کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا غیراسلامی نہیں ہے،  اسلامی ریاست میں نکاح کے لیے عمر کی حد کا تعین کرنا اسلام کے خلاف نہیں۔

عدالت نے بچوں، بچیوں کے نکاح کی عمر کی حد کے تعین کے خلاف درخواست سماعت کے بعد خارج کردی۔

چائلڈ میرج ایکٹ 1929 میں نکاح کے لیےعمر کے تعین کے خلاف درخواست دائرکی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سندھ میں بچوں کے نکاح کی کم سے کم عمر 18 سال جبکہ باقی ملک میں 16 سال ہے۔ 

مزید خبریں :