Time 30 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: آریان کی جیل سے رہائی کے مناظر سامنے آگئے

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو تقریباً ایک ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

آریان خان کی ممبئی کی آرتھر جیل سے رہائی کے موقع پر جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور آریان کو جیل سے لینے کے لیے شاہ رخ کے محافظ جیل پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا میں آریان خان کی رہائی کے بعد جیل سے باہر آنے کے خصوصی مناظر سامنے آئے جس میں آریان کو شاہ رخ کے محافظوں نے سخت سکیورٹی میں فوری طور پر گاڑی میں بٹھایا اور ان کے رہائش گاہ منت لے کر روانہ ہوگئے۔

آریان کی رہائی کے سلسلے میں شاہ رخ کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی جنہوں نے آریان کےگھر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان خان کی رہائی کی خوشی میں ان کی رہائش گاہ منت کو سجایا گیا ہے۔


مزید خبریں :