11 بچوں کے نام صرف 4 انگریزی حروف سے رکھنے والا جوڑا

سب بچوں کے نام انگریزی کے 4 حروف ALEX سے رکھے گئے ہیں۔ فوٹو بشکریہ ڈیلی ریکارڈ
سب بچوں کے نام انگریزی کے 4 حروف ALEX سے رکھے گئے ہیں۔ فوٹو بشکریہ ڈیلی ریکارڈ

ایک جوڑے نے اپنے 11 بچوں کے نام رکھنے کے لیے انگریزی کے صرف 4 حروف کا استعمال کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

بیلجیم کے ایک جوڑے کے 11 بچے ہیں جس میں 7 بیٹیاں اور 4 بیٹے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سب کے نام صرف 4 حروف اے ایل ای اور ایکس (ALEX) سے رکھے گئے ہیں۔

گوینے بلینکرٹ اور مرینو ونینو کے سب سے بڑے بیٹے کا نام Alex ہے جس کی عمر 13 سال ہے جس کے بعد ان کے بچوں کے نام Axel، Xela، Lexa، Xael، Xeal، Exla، Leax، Xale، Elax اور سب سے چھوٹا بچہ 6 ماہ کا Alxe ہے۔

بچوں کی والدہ گوینے بلینکرٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے سب سے بڑے بیٹے کا نام مرینو کے سوتیلے والد کے نام پر رکھا کیونکہ ہمیں یہ نام بہت اچھا تھا۔

بچوں کی ایک یادگار تصویر۔ فوٹو بشکریہ ڈیلی ریکارڈ
بچوں کی ایک یادگار تصویر۔ فوٹو بشکریہ ڈیلی ریکارڈ

گوینے نے مزید بتایا کہ دوسرے بچے کا نام Axel رکھا جس کے بعد ہم نے یہ محسوس کیا کہ دونوں بچوں کے نام کے حروف ایک جیسے ہیں اور پھر یہ سلسلہ شروع ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں اپریل 2022 میں ایک اور بچے کی آمد متوقع ہے اور جوڑے نے اس کا نام بھی انہی 4 حروفوں سے رکھنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ALEX سے 24 مختلف نام رکھے جا سکتے ہیں تاہم جوڑے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :