کھیل
21 اکتوبر ، 2012

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کا پاکستان اسٹار الیون کو جیت کیلئے143رنز کا ہدف

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کا پاکستان اسٹار الیون کو جیت کیلئے143رنز کا ہدف

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کا پاکستان اسٹار الیون کو جیت کیلئے143رنز کا ہدف
کراچی…انٹرنیشنل ورلڈ الیون نے پاکستان آل اسٹار الیون کو میچ میں فتح کیلئے 143رنز کا ہدف دیا ہے ۔کپتان سنتھ جے سوریا آج کے میچ میں پھر ناکام رہے اور کوئی رن نہ بنا سکے، آندرے سیمور 25اور محمد شہزاد11رنز بنا کر قابل ذکر رہے لیکن آخری نمبر پر آنے والے بیٹسمیننیٹی ھیورڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے صرف16گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے 4چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے42رنز بنائے جبکہ ایڈم سینڈفورڈ نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اور14رنز بناکر 142رنز کا مجموعہ تر تیب دینے میں کامیاب رہے ۔پاکستان آل اسٹار الیون کی جانب سے فراز احمد نے3اورتابش خان نے2وکٹیں حاصل کیں،شعیب ملک،سہیل احمد اور عمر اکمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :