پاکستان
21 اکتوبر ، 2012

ملالہ پر حملہ :پاکستان نے افغانستان سے ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ

ملالہ پر حملہ :پاکستان نے افغانستان سے ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد … پاکستان نے افغانستان سے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملافضل اللہ، ملالہ یوسفزئی پرحملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے،اور افغانستان میں روپوش ہے،سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ حوالگی کامطالبہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے گزشتہ روز امریکی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان اور افغانستان مارک گراسمین سے ملاقات میں کیا،امریکی خصوصی نمائندے کوبتایاگیاکہ ملالہ پرحملے میں فضل اللہ ملوث ہے، اورامریکاملافضل اللہ کی حوالگی میں اپنااثرورسوخ استعمال کرے،فضل اللہ اپنے ساتھی دہشتگردوں کے ہمراہ افغان صوبہ کنٹرمیں موجودہے، دریں اثناء پاکستان نے کئی مرتبہ ایساف اورافغان حکام کوفضل اللہ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا،ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں فضل اللہ نے سرحدپارسے15مرتبہ پاکستان میں حملہ کیا، یہ حملے پاکستانی سرحدی چوکیوں اوردیہات پرکیے، جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملالہ پرحملہ کرنیوالے بھی واپس افغانستان پہنچ گئے۔




مزید خبریں :