کھیل
21 اکتوبر ، 2012

پاکستان الیون نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو6وکٹ سے ہرادیا

پاکستان الیون نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو6وکٹ سے ہرادیا

کراچی…پاکستان اسٹارزنے انٹرنیشنل ورلڈالیون کو6وکٹوں سے شکست دیکردو نمائشی میچوں پر مشتمل سیریز بھی دو صفر سے جیت لی۔پاکستان اسٹارزنے انٹرنیشنل ورلڈالیون کی جانب سے دیا گیا 143رنزکاہدف17ویں اوورمیں4وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے عمران نذیرنے53،شاہ زیب حسن نے39رنزبنائے۔اسد شفیق نے نا قابل شکست رہتے ہو ئے23رنز بنائے۔

مزید خبریں :