Time 04 نومبر ، 2021
کھیل

'میچ فکسنگ والی کوئی بات نہیں ، افغانستان ٹیم کی پلاننگ صحیح نہیں تھی'

شعیب اختر نے کہا کہ افغانستان نے جتنی مصیبت میں ہمیں ڈالا اسکی نصف بھی بھارت کو نہیں ہوئی —فوٹو:فائل
شعیب اختر نے کہا کہ افغانستان نے جتنی مصیبت میں ہمیں ڈالا اسکی نصف بھی بھارت کو نہیں ہوئی —فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ والی کوئی بات نہیں ہے، افغانستان ٹیم کی پلاننگ صحیح نہیں تھی۔

جیونیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو  کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ  افغانستان نے جتنی مصیبت میں ہمیں ڈالا اسکی نصف بھی بھارت کو نہیں ہوئی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ محمد نبی کی خراب کپتانی کی وجہ سے بھارت نے 20،30 رنز زیادہ بنائے جبکہ افغانستان نے بیٹنگ بھی اچھی نہیں کی۔ 

اس کے علاوہ  انضمام الحق بولے کہ جب پریشر پڑتا ہے تو چھوٹی ٹیمیں لڑکھڑا جاتی ہیں جبکہ مجیب کی انجری کی وجہ  سے بھی بہت فرق پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی ٹیم ویسا نہیں کھیل سکی جیسا کھیلتی ہے ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دی۔

افغانستان کے کھلاڑی شروع سے ہی میچ میں سست دکھائی دیے ،ناقص فیلڈنگ ہو یا پھر خراب بولنگ اور بیٹنگ ، شائقین اور مبصرین نے افغانستان کی ٹیم پر سوال اٹھائے جبکہ ٹوئٹر پر میچ  فکسڈ ہونے کا ٹرینڈ بھی بنا۔

مزید خبریں :