پاکستان
22 اکتوبر ، 2012

انتخابات میں ضلعی عدلیہ کو شامل کیا جائے،چیف الیکشن کمشنرکی درخواست

انتخابات میں ضلعی عدلیہ کو شامل کیا جائے،چیف الیکشن کمشنرکی درخواست

اسلام آباد…چیف الیکشن کمشنرنے درخواست کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ضلعی عدلیہ کو شامل کیا جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل پالیسی، ضلعی عدلیہ کو انتخابی عمل میں آنے سے روکتی ہے تاہم درخواست کو تین نومبر کوجوڈیشل پالیسی سازکمیٹی کے اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ،جس میں انہوں نے چیف جسٹس سے آئندہ عام انتخابات میں ضلعی عدلیہ کو شامل کرنے کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سیشن ججز کو ریٹرننگ آفیسرز بنانے کیلئے رائے عامہ مثبت ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی جوڈیشل پالیسی، ضلعی عدلیہ کو انتخابی عمل میں آنے سے روکتی ہے۔ عدلیہ کو الیکشن سے دور رکھنے کا مقصد، عدلیہ کو بدعنوانی کے الزامات سے بچانا ہے۔ تاہم چیف جسٹس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ عدلیہ سے متعلق درخواست کو تین نومبر کوجوڈیشل پالیسی سازکمیٹی کے اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔

مزید خبریں :