Time 08 نومبر ، 2021
پاکستان

شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس، بلاول کی بھی شرکت

پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں  اپوزیشن رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی، مولانا اسعد محمود سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا۔

شہباز شریف کا گفتگو میں کہنا تھاکہ حکومت کو پارلیمان میں مل کر ٹف ٹائم دیں گے جبکہ بلاول کا کہنا تھاکہ نالائق اور نااہل حکومت کو مل کر بھگائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔

مزید خبریں :