پاکستان
Time 21 نومبر ، 2021

ہرنائی: فائرنگ سےکوئلےکی کان میں کام کرنے والے 3 محنت کش جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلےکی کان میں کام کرنے والے 3 محنت کشوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرنگ کول فیلڈ میں کلی زودلان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فا ئر نگ سے 3کان کن جاں بحق ہوگئے۔

 واقعےکے بعد ریسکیو اور ضلعی ا نتظامیہ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعےکی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں :