24 اکتوبر ، 2012
ممبئی …ممبئی حملہ کیس کے حوالے سے پاکستان نے عدالتی کمیشن بھارت بھجوانے کیلئے بھارت سے باضابط طور پر اجازت مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق عدالتی کمیشن بھجوانے کی درخواست وزارت داخلہ کی جانب سے بھارتی حکام کو بھجوائی گئی۔درخواست میں کمیشن کو بھارتی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور جرح کی اجازت مانگی ہے،جس کو دونوں ممالک کے اٹارنی جنرلز جرح کا طریقہ کار طے کریں۔پاکستان کا بھارت میں اپنے ہائی کمشنر کے ذریعے بھی بھارتی حکام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ کمیشن کو بھارت میں موجود گواہوں سے جرح کی اجازت نہیں ملی تھی۔