پاکستان
24 اکتوبر ، 2012

رحمان ملک نے دوہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرادیا

رحمان ملک نے دوہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرادیا

اسلام آباد … پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے دوہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے دوہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو دوہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید خبریں :