پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2021

کراچی: ڈاکو بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مسلح ڈاکو نجی بینک میں کلاشنکوف لہراتے ہوئے اندر داخل ہوئے، عملے کو ڈرایا،، یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے 10 لاکھ روپے اور اندر تعینات سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات صبح کے وقت ہوئی جس میں کلاشنکوف اور دیگر اسلحے سے لیس 6 مسلح ڈاکو  نجی بینک سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔ 

سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے اندر موجود صارفین اور عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوتے وقت بینک میں تعینات نجی گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :