پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2021

پریانتھا ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتے تھے: بھائی سری شانتا

سیالکوٹ واقعے پر کی جانے والی تحقیقات پر اطمینان ہے: پریانتھا کے بھائی سری شانتا کمارا فوٹوفائل
سیالکوٹ واقعے پر کی جانے والی تحقیقات پر اطمینان ہے: پریانتھا کے بھائی سری شانتا کمارا فوٹوفائل

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے  بھائی نے قتل سے متعلق ہونے والی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پریانتھا کے بھائی سری شانتا کمارا کا کہنا تھا کہ انھیں سیالکوٹ واقعے پر کی جانے والی تحقیقات پر اطمینان ہے۔

سری شانتا کمارا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اس معاملے پر درست سمت میں تحقیقات کروا رہے ہیں۔

پریانتھا کے بھائی کا کہنا تھا کہ بھائی ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتے تھے، ان سے کبھی پاکستان کے خلاف کوئی شکایت نہیں سنی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے باعث پریانتھا کی اہلیہ اب تک صدمے سے نہیں نکل سکی ہیں جبکہ والدہ کو بھائی کے قتل سے اب تک آگاہ نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں :